امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ویتنام کے دورے کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجیت میکرون ‘ٹھیک ہیں’۔
گزشتہ دنوں فرانسیسی صدر کے دورہ ویتنام کے دوران جہاز سے اترنے سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں فرانسیسی خاتون اول کو اپنے شوہر کے چہرے کو دھکیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: فرانسیسی صدر کو خاتونِ اول سے مبینہ تھپڑ پڑنے کی ویڈیو وائرل
اس واقعے کے بعد صدر میکرون کچھ لمحے تو حیران رہ گئے، مگر جلد ہی ہاتھ ہلا کر باہر میڈیا والوں کو سلام کیا۔
BREAKING:@pdoocy just asked Donald Trump about Brigitte Macron slapping @EmmanuelMacron earlier this week.
TRUMP: “Make sure the door remains closed.”
— Evan Kilgore 🇺🇸 (@EvanAKilgore) May 30, 2025
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ اس واقعے کے بعد آپ عالمی رہنماؤں کو کوئی تجویز دینا چاہیں گے تو ٹرمپ نے مذاق میں کہا کہ یقین دہانی کرو کہ دروازہ بند رہے۔
انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ (میکرون اور ان کی اہلیہ) اچھے لوگ ہیں، میں انہیں بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے ان سے بات کی ہے۔ وہ ٹھیک ہیں۔ وہ دونوں بہت اچھے لوگ ہیں۔ میں انہیں بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔














