فرانسیسی صدر کو خاتونِ اول سے مبینہ تھپڑ پڑنے کی ویڈیو وائرل

پیر 26 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو جہاز سے اترتے ہوئے اپنی بیگم سے مبینہ طور پر تھپڑ پڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

فرانسیسی صدر سرکاری دورے پر ویتنام پہنچے تو ایئرپورٹ پر حکام اور رپورٹرز کی بڑی تعداد ان کے جہاز سے اترنے کی منتظر تھی۔

اس دوران بین الاقوامی خبررساں ایجنسی اے پی کے کیمرہ مین نے چند سیکنڈز کا جو منظر ریکارڈ کیا اس نے جلد ہی بین الاقوامی توجہ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: یہ کوکین نہیں ٹشو پیپر ہے، صدر میکرون پر کوکین کے استعمال کے الزام پر فرانس کی وضاحت

ویڈیو کلپ میں صدر میکرون کو جہاز کے گیٹ پر نمودار ہوتے اور ان کی بیگم بریگِٹ میکرون کو دونوں ہاتھوں سے اس کے چہرے کو پرے دھکیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون اول کی طرف سے اس حرکت کے بعد صدر میکرون کچھ پریشان نظر آئے تاہم ان کی نظریں نیچے ایئرپورٹ پر موجود رپورٹرز پر پڑتے ہی انہوں نے چہرے پر مسکراہٹ سجائے ہاتھ ہلاکر انہیں سلام کیا۔

اس کے بعد جہاز سے اترتے ہوئے صدر میکرون نے خاتون اول کا ہاتھ پکڑنا چاہا لیکن بریگٹ میکرون نے ہاتھ پکڑنے کے بجائے سیڑھیوں کے جنگلے کو پکڑ کر اترنے کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیے: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، یوکرین تنازع پر اختلاف رائے

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صدارتی آفس نے ابتدائی طور پر ویڈیو کو یکسر مسترد کردیا تاہم بعد میں صدارتی محل کے ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ اس وقت صدر میکرون مذاق مین ایک دوسرے کو چھیڑ رہے تھے۔

صدارتی آفس نے الزام عائد کیا کہ اس ویڈیو کو روس نواز ٹرولز نے صدر میکرون کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا۔

72 سالہ فرانسیسی خاتون اول صدر میکرون سے 24 بڑی ہیں۔ صدر میکرون کی ان سے پہلی ملاقات بطور طالب علم ہائی اسکول میں ہوئی جب میکرون کی عمر 15 سال جبکہ بریگٹ کی عمر 39 سال تھی اور وہ اسکول میں ادب پڑھاتی تھیں۔ بعدازاں، دونوں نے 2007 میں شادی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم