’ان کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے‘، عدالت پیشی کے موقع سلمان فاروقی کی پٹائی ہو گئی

منگل 3 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کراچی میں موٹرسائیکل سوار نوجوان پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا جس پر صارفین کی جانب سے ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

آج کراچی کی ایک مقامی عدالت نے ملزم سلمان فاروقی اور اس کے ساتھی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ملزمان کو پولیس نے ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا تووکلا مشتعل ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کو عدالت سے باہر لے جانے کے دوران وکلاء کی جانب سے ملزمان کو مارو مارو کے نعرے لگائے۔

ہجوم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تمہاری اپنی بیٹی ہوتی تو کیا کرتے، تم نے اس کو اتنا مارا کہ وہ پاؤں پڑھی اور ہاتھ جوڑے لیکن تمہیں شرم نہیں آئی۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے شہزاد سلیم لکھتے ہیں کہ ان لوگوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے تا کہ آئندہ کوئی ایسا کام کرنے سے پہلے 10 بار سوچے۔

ایک صارف نے لکھا کہ دوسروں کو ذلیل کرنے والے کو اللہ نے پوری دنیا کے سامنے ذلیل کروا دیا۔

عثمان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سلمان فاروقی کل فرعون بن کر کھلے عام ایک شہری پر اس کی فیملی کے سامنے تشدد کر رہا تھا اس کی تذلیل کر رہا تھا اور آج پوری دنیا کے سامنے ذلت اٹھا رہا ہے جیسی کرنی ویسی بھرنی۔

لبنا سید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر دل کو تھوڑا ہی صحیح لیکن سکون ملا ہے۔ ایسے جانوروں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہییے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار شخص کی جانب سے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں متاثرہ نوجوان اپنی بہن کی جانب سے بار بار معافی مانگنے کے باوجود بھی تشدد کا سامنا کرنے سے نہ بچ سکا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی پولیس نے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp