پاکستان کے سابق فاست بولر شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان کی جانب سے بھیجے گئے ہتک عزت کے قانونی نوٹس کو ’ناقص، بےبنیاد اور سراسر فضول‘ قرار دیتے ہوئے ایڈووکیٹ سلمان نیازی کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے 25 مئی 2025 کو تماشا پر چلنے والے کرکٹ شو دی ڈگ آؤٹ کی قسط 31 کے دوران شعیب اختر کی جانب سے دیے گئے ایک متنازع ریمارکس کے بعد انہیں قانونی نوٹس بھیجاتھا۔
I have received a legally defective, unfounded, ego satisfying and utterly frivolous Defamation Notice from Nouman Niaz. I have engaged Mr. @SalmanKNiazi1, a trustworthy, brilliant and capable lawyer, to draft and send a befitting reply in this regard. He will represent me.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 2, 2025
واضح رہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے 25 مئی 2025 کو تماشا پر چلنے والے کرکٹ شو دی ڈگ آؤٹ کی قسط 31 کے دوران شعیب اختر کی جانب سے دیے گئے ایک متنازع ریمارکس کے بعد انہیں قانونی نوٹس بھجوادیا۔
شو میں بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا تھا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز ہمارے بیگ اٹھاتا تھا، ہم نے اس کو بیگ اٹھانے کے لیے رکھا ہوا تھا۔ ان کی اس بات سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کرکٹ ٹیم کے لیے بیگ اٹھانے والے کے طور پر کام کیا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کا نعمان نیاز پر کھلاڑیوں کے بیگ اٹھانے کا الزام، جواباً قانونی نوٹس
ڈاکٹر نعمان نیاز کی قانونی ٹیم نے اس تبصرے کو غلط، توہین آمیز اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا حامل قرار دیاتھا، وکیل قاضی عمیر علی کی جانب سے 29 مئی کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر کے بیانات سے ڈاکٹر نیاز کی امیج کو بار بار ٹھیس پہنچی اور جذباتی اور پیشہ ورانہ نقصان بھی پہنچا۔
قاضی عمیر علی کے توسط سے شعیب اختر کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں اسپورٹس جرنلزم میں ڈاکٹر نعمان نیاز کی طویل خدمات، پاکستان کرکٹ بورڈ میں ان کے اعلیٰ سطحی کردار اور ان کے تمغہ امتیاز ایوارڈ کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔














