سینکڑوں کلومیٹرز مفت میں بری، بحری اور فضائی سفر کرنے والا سیہ بالآخر پکڑا گیا

منگل 3 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک سیہ (خارپشت) کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے شہر مکینزی سے کیلونا تک ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر پر مفت میں سیر کرتا رہا تاہم تقریباً ساڑھے 800 کلومیٹر کے سفر کے بعد اس کی اس حرکت کا پتا لگا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بلیاں بو سونگھ کر مالک اور اجنبی میں فرق کرسکتی ہیں؟

برٹش کولمبیا میں وائلڈ لائف ریسکیورز اب اس سیہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جو ایک تباہ شدہ طیارے ملبے میں مزے سے بیٹھا رہا جسے ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر کے ذریعے کیلونا پہنچایا جا رہا تھا۔

انٹیریئر وائلڈ لائف ری ہیبلیٹیشن سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی گئی گاڑیوں سے گلہریوں کو ہٹانے کے لیے اس سے اکثر رابطہ کیا جاتا ہے لیکن ہوائی جہاز میں سیہ کی موجودگی ایک منفرد صورتحال تھی۔

انٹیریئر وائلڈ لائف نے کہا کہ ملبے کی بازیابی کرنے والی ایک کمپنی نے تباہ شدہ طیارے کو میکنزی سے کیلونا تک پہنچایا جو کہ تقریباً ساڑھے 800 کلومیٹرز بنتا ہے جس کے لیے ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر استعمال کیے گئے۔

مزید پڑھیے: گھرمیں بحری جہاز گھس آیا لیکن مالک بے خبر سوتا رہا

جب کیلونا میں ملبے کو اتارا جا رہا تھا تب پتا چلا کہ پائلٹ کی سیٹ کے نیچے ایک سیہ چھپا بیٹھا ہے۔

وائلڈ لائف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اپنے معاون ویٹرنریرین کی مدد سے ہم نے انجیکشن کے ذریعے سیہ کو ہلکاسا بے ہوش کیا اور پھر ہم نے اسے کچھ منٹ بعد بازوؤں سے پکڑ کر آہستہ سے سیٹ کے نیچے سے باہر نکالا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سیہ کو کمبل ڈال کر نہیں پکڑا تاکہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔

ریسکیو گروپ جنگلی حیات کے حکام سے رابطے میں ہے تاکہ پورکیوپین کو دوبارہ جنگل میں چھوڑنے کے لیے بہترین جگہ کا تعین کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ