روزانہ دہی کھانا کیوں ضروری؟

اتوار 22 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی پسندیدہ دہی کو سپر فوڈ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کے صحت سے متعلق بے شمار فوائد ہیں، دہی غذائیت سے بھرپور ہے۔ یہ پروٹین اور کیلشیم کا ایک حیرت انگیز ذریعہ ہے، اس میں بی کمپلیکس وٹامنز، فاسفورس، پوٹاشیم اور میگنیشیم بھی ہوتا ہے اور یہ میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے۔

دہی میں چکنائی اور کیلوریز انتہائی کم مقدار میں پائی جاتی ہیں، ایک کپ دہی میں صرف 120کیلوریز ہوتی ہیں، دہی میں دیگر ضروری غذائی اجزا جیسے کہ پروٹین بھی پایا جاتا ہے جسے انسانی پٹھوں کی نشونما کے لیے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔
ہاضمے کیلئے مفید:

دہی ایک زبردست پروبائیوٹک (ایک ایسا جزو ہے جس میں زندہ بیکٹیریا ہوتے ہیں)۔ یہ اچھے اور فائدہ مند بیکٹیریا آنتوں کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے، نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے اور پیٹ کی بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

مضبوط قوتِ مدافعت:

دہی کا باقاعدہ استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے اور ہمارے جسم کو مختلف قسم کے انفیکشن سے بچاتا ہے، دہی معدے کے انفیکشن، سانس کے مسائل جیسے عام نزلہ، زکام اور یہاں تک کہ کینسر کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑتا ہے، دہی میں پائے جانے والے میگنیشیم، سیلینیم اور زنک بھی قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں۔

ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے:

دہی کیلشیم کا ایک بھرپور ذریعہ ہے، اس طرح یہ ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم غذا ہے۔ دہی کا باقاعدہ استعمال ہڈیوں کی طاقت کو محفوظ رکھتا ہے اور یہ فریکچر اور آسٹیوپوروسس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر اور امراضِ قلب کا خطرہ کم کرتا ہے:
باقاعدگی سے دہی کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جو دل کی بیماریوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، اس طرح، دہی دل کے امراض کے خطرے کو کم کرنے کا باعث بھی بنتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟