بجٹ 26-2025: حکومت کادفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا اعلان

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے مالی سال 26-2025 کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال دفاعی بجٹ میں 17.6 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی میں مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی دفاع حکومت کی اہم ترجیح ہے اور اس قومی فرض کے لیے 2 ہزار 550 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق بری فوج کا رواں سال بجٹ ایک ہزار 9 ارب روپے تھا جسے اب بڑھا کر ایک ہزار 165 ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر، پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل جہاز گرائے، وزیراعظم شہباز شریف

پاک فضائیہ کا بجٹ اس سال 451 ارب روپے تھا جسے اب بڑھا کر 520 ارب 74 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔

اسی طرح پاک بحریہ کے لیے آئندہ مالی سال 265 ارب 97 کروڑ روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویز ہے جبکہ حالیہ مالی سال اس کے لیے 230 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ  مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں کے لیے اسپیشل ریلیف الاؤنس دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے جس کے اخراجات دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مالی سال 25-2024 میں پاکستان کا دفاعی بجٹ 2 ہزار 122 ارب روپے تھا جسے اب بڑھا کر 2 ہزار 550 ارب کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے وفاقی اخراجات میں قرضوں پر سود کی ادائیگیوں (8 ہزار 207 ارب روپے) کے بعد سب سے بڑا حصہ دفاع کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے دیگر وفاقی اخراجات میں 7 فیصد کٹوتی کی ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ (پی ایس ڈی پی) کو گزشتہ سال کے 1 ہزار 150 ارب روپے سے کم کرکے ایک ہزار ارب روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بجٹ 26-2025: تنخواہوں میں 10 فیصد، پینشن میں 7 فیصد اضافہ، مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اسپیشل الاؤنس

دفاعی بجٹ میں یہ غیرمعمولی اضافہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ اس سے قبل مالی سال 18-2017 میں دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ مہینے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا تھا کہ ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے نئے مالی سال میں دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی