تہران پر حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل: ’قیمت چکانا پڑے گی’

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے آج علی الصبح اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو سخت جوابی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ تل ابیب کی حالیہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

رضائی نے مزید کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور صہیونی حکومت کو اپنے اقدام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کردیا، حملے کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟

یاد رہے کہ آج صبح اسرائیل نے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں پر اچانک فضائی حملے کیے، جن میں رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کئی اعلیٰ فوجی افسران اور ایٹمی سائنسدان شہید ہوئے ہیں۔

ایران کی جانب سے ممکنہ بیلسٹک میزائل حملوں کے خدشے کے باعث اسرائیل میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے شہریوں کو بم شیلٹرز کے قریب رہنے کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اسکولز، تقریبات اور عوامی اجتماعات معطل کر دیے گئے ہیں۔

ایرانی قیادت نے واضح کیا ہے کہ یہ حملے ایران کی خودمختاری کے خلاف کھلی جارحیت ہیں، اور ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، اور آنے والے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل