یوکرین جنگ: اب تک ایک لاکھ روسی فوجی ہلاک ہوچکے، امریکا کا دعویٰ

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے دوران اب تک ایک لاکھ سے زائد روسی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ دسمبر 2022 کے بعد یوکرین نے روس کے 20 ہزار فوجی ہلاک کیے۔

عرب ٹیلی ویژن چینل ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے یوکرین جنگ میں اب تک کی فوجی ہلاکتوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک کی لڑائی میں روس کے ایک لاکھ سے زیادہ فوجی ہلاک  ہوچکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی رپورٹ کے مطابق دسمبر2022 کے بعد یوکرین نے جنگ میں تیزی دکھاتے ہوئے 20 ہزار روسی فوجیوں کو ہلاک کیا۔

وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جوہن کربی نے کہا کہ جاری کردہ اعداد و شمار امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں۔

ان کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے آدھے سے زیادہ فوجی روسی جیلوں سے آزاد کردہ قیدی اور نجی ملٹری کمپنیوں سے کرائے پر بھرتی کیے گئے تھے۔

جوہن کربی کے مطابق سب سے اہم بات یہ ہے کہ مہینوں کی لڑائی اور اس قدر غیر معمولی نقصان کے بعد، اب  روس کو یوکرین میں شکست کا سامنا ہے۔

’روس ابھی تک اپنی بھرپور کوشش کے باوجود کسی اہم علاقے پر قابض نہیں ہو سکا۔‘

کربی نے کہا کہ روس کو اب فوجیوں کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ ان کے پاس اب کوئی ریزرو فوجی موجود نہیں ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے یوکرینی فوجی ہلاکتوں کے اعداد و شمار دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ یوکرین اس وقت متاثرین میں سے ہے۔

دوسری جانب یوکرینی افواج کے سربراہ نے کہا کہ روس اپنی بھرپور کوشش کے باوجود ابھی تک باہموت پرقبضہ نہیں کر سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

’100 کروڑ دیں تو بھی کام نہیں کروں گا‘، سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف بالی ووڈ میں نفرت کیوں بڑھ رہی ہے؟

امریکی یہودیوں کی اکثریت غزہ جنگ کی خلاف ہوگئی، اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ 2025‘ کا انعقاد

ویڈیو

 وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب