کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ 2025‘ کا انعقاد

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) نے پہلی بار مشرقِ وسطیٰ میں منعقد ہونے والی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ 2025 کی میزبانی کی۔

یہ بھی پڑھیں:’سعودی عرب اب میرا گھر ہے‘، رونالڈو

یہ 3 روزہ اجلاس منگل سے شروع ہوا، جس میں 28 ممالک کے 75 اداروں سے تعلق رکھنے والے 750 شرکاء اور 105 کلیدی مقررین شریک ہیں۔

سمٹ کا مرکزی موضوع ’یونیورسٹیاں تبدیلی کی محرک قوت کے طور پر‘ رکھا گیا، جس میں دنیا بھر کے جامعات کے سربراہان، پالیسی ساز، صنعت کار اور ماہرینِ تعلیم شریک ہوئے۔

اجلاس میں یونیورسٹیوں کے کردار پر بات کی گئی کہ وہ اختراعات، معاشی ترقی، پائیداری، ثقافتی تحفظ اور عالمی تعاون میں کس طرح مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

پائیدار شہروں اور نئی نسل کی تیاری پر مباحثے

سمٹ کے دوران مختلف موضوعات زیرِ بحث آئے جن میں پائیدار اور مضبوط شہروں کی تعمیر میں جامعات کا کردار، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ تعلیم کا ارتقا، اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے لیے نئی نسل کی تیاری شامل تھے۔

مقررین نے ریسرچ پر مبنی عملی تجاویز پیش کیں، جن میں صحت، مصنوعی ذہانت (AI)، ماحولیات اور پائیدار ترقی سے متعلق جدید حل شامل تھے۔

’سعودی عرب سائنس و اختراع میں قائد بن رہا ہے، سر ایڈورڈ بائرن

یونیورسٹی کے صدر سر ایڈورڈ بائرن نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اس تاریخی سمٹ کی میزبانی سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی سائنسی و تحقیقی قیادت کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کو تشکیل دینے اور عالمی شراکت داری کو مضبوط بنانے کا موقع ہے۔ KAUST اس لحاظ سے ایک ماڈل یونیورسٹی ہے جو حقیقی اثر پیدا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے نمائندے کی تعریف

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے چیف گلوبل افیئرز آفیسر فل بیٹی نے کہا کہ یہ سمٹ اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی سب سے بااثر شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر لایا ہے تاکہ آج کے چیلنجز اور مواقع پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔

ان کے مطابق KAUST  کی میزبانی سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت کی تحقیق، ترقی اور اختراع سے متعلق ترجیحات کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترجیحات صحت، ماحولیات، توانائی، صنعت اور مستقبل کی معیشتوں جیسے کلیدی شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں۔

عالمی سطح پر KAUST کا ابھرتا ہوا کردار

اس سمٹ نے KAUST کو عالمی سطح پر ایک سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر نمایاں کر دیا ہے، جہاں تحقیق اور تعلیم کے ذریعے دنیا کے بڑے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ