کمشنر کراچی نے شہر کی 20 مصروف ترین شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: رکشے اب مخصوص اوقات میں ہی سڑکوں پر دوڑ سکیں گے، کے پی حکومت کا منفرد فیصلہ
2 شاہراہوں پر تمام رکشوں کا داخلہ ممنوع ہوچکا ہے جبکہ 18 شاہراہوں پر 1+4 رکشے داخل نہیں ہو سکیں گے۔
مزید پڑھیے: برطانوی خواتین مظفرآباد کی سڑکوں پر رکشے کیوں چلا رہی ہیں؟
کمشنر کراچی کی جانب سے 16 جون سے 15 اگست تک یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ شارع فیصل پر آواری ٹاور سگنل سے میڈم اپارٹمنٹس تک کوئی رکشہ داخل نہیں ہو سکے گا۔ آئی آئی چندریگڑ روڈ پر ٹاور سے شاہین کمپلیکس تک کسی بھی قسم کے رکشے کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
فور سیٹر رکشے کہاں داخل نہیں ہوسکیں گے؟
دیگر سڑکوں میں جہاں فور سیٹر رکشوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شاہراہ قائدین، شیرشاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، 2 تلوار سے شاہرائے فیصل، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلمان روڈ، راشد منہاس روڈ، ماری پور روڈ، شاہراہ پاکستان، حب ریور روڈ، قائد آباد سے لانڈی، یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ، اورنگی روڈ، سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ اور سرجانی سے سہراب گوٹھ شامل ہیں۔