عطاآباد جھیل میں گندے پانی کی نکاسی، غیر ملکی سیاح کی ویڈیو پر انتظامیہ کا ایکشن

بدھ 18 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک غیر ملکی سیاح  ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کرتا نظر آ رہا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہوں نے عطاآباد جھیل میں آلودگی پھیلانے کے الزام میں ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کر کے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ عطا آباد جھیل کے کنارے تمام ہوٹلوں کا معائنہ کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیاح نے جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق دکھایا اور بتایا کہ اس سے جھیل کی خوبصورتی مانند پڑ رہی ہے جس کی وجہ جھیل پر واقع ہوٹل ہے۔

سیاحوں کا کہنا تھا کہ چند سال قبل جھیل کا پانی بالکل صاف ستھرا تھا اور اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جھیل کا نیلا پانی گدلا ہو چکا ہے جو کالے رنگ میں تبدیل ہو گیا ہے اور اس میں سے بدبو آ رہی ہے۔

 غیر ملکی سیاحوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہنزہ میں ایک مشہور ہوٹل اپنا سیوریج کا پانی جھیل میں چھوڑ رہا ہے جو کہ واضح دیکھا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف جھیل کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے بلکہ بدبو بھی پیدا ہو رہی ہے۔ یہ بات ایک غیر ملکی ویلاگر بتا رہا ہے لوکل انتظامیہ کہاں ہے؟

گلگت بلتستان ٹوارزم نامی پیج نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی میں گندا پانی عطا آباد جھیل میں چھوڑا جا رہا ہے تو متعلقہ ہوٹل کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے اس معاملے پر ایکشن لیا ہے۔ یہ سوشل میڈیا کی طاقت کا ثبوت ہے اور امید ہے کہ جھیل کو صاف اور محفوظ رکھا جائے گا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ملک دشمنی ہے، ہوٹل کا نام بھی بتائیں۔ کاروباری مصلحت کا شکار نہ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے