’کیا فوٹوگرافر ساتھ تھا؟‘، ٹیکسی کا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے عمر ایوب کی ویڈیو وائرل

بدھ 18 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سڑک پر گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں ایک ٹیکسی کا ٹائر پنکچر ہو گیا جس پر عمر ایوب اپنی گاڑی سے اترے اور ٹیکسی کا ٹائر تبدیل کیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کپتان ویسے کھلاڑی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ایک غریب ٹیکسی ڈرائیور کو پنکچر ٹائر بدلتے ہوئے مشکل میں دیکھ کر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان خود گاڑی سے اُترے اور اس کا ٹائر بدلنے میں مدد کی۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ہوتے ہیں اصل عوامی لیڈر جو عوام کے درمیان عوامی انداز میں رہتے ہیں۔ ہر چھوٹی بڑی مشکل میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں یہی طرزعمل عمران خان کی ٹیم کی پہچان ہے۔

صحافی حامد میر نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ویلڈن عمر ایوب خان‘۔

اویس یوسفزئی نے طنزاً لکھا کہ شکر ہے آج کی اس وڈیو سے پتہ چل گیا کہ عمر ایوب صاحب کو ٹائر بدلنا آتا ہے۔ ہم تو سمجھتے تھے کہ وہ صرف پارٹیاں بدلنے میں ہی ماہر ہیں۔

 جہاں پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے عمر ایوب کے اس اقدام کو سراہا وہیں کئی صارفین ان کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے کہ ان کے ساتھ فوٹو گرافر بھی تھا جو گاڑی کا ٹائر تبدیل کرنے کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

عرفان خان لکھتے ہیں کہ نیکی کرو تو ایسے کہ دوسرے ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو مگر یہاں کیمرہ مین کو 21 توپوں کی سلامی۔ انہوں نے مزید کہا اللہ سبحانہ و تعالیٰ عمر ایوب کو اس کار خیر کا اجر دے، آمین۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی