’یہ غزہ نہیں اسرائیل ہے‘، ایرانی حملوں سے پھیلی تباہی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے۔ ایران کے اسرائیل پر حملے جاری ہیں جس سے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔  ایران نے اسرائیل پر آج صبح بھی تازہ حملے کیے ہیں۔ اسرائیل کا دفاعی نظام کئی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ تازہ میزائل حملے کے بعد اسرائیل میں متعدد مقامات پر شدید نقصان ہوا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اسرائیل کا موازنہ غزہ سے کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے بعد ملبے کے ڈھیر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ غزہ نہیں اسرائیل ہے۔

آدم نامی صارف نے لکھا کہ جب اسرائیل نے غزہ میں پہلے اسپتال پر بمباری کی، تو دنیا نے یقین نہیں کیا اور اسرائیل نے اس کا الزام حماس کے ایک ناکام راکٹ پر ڈال دیا۔ اب انہیں شکایت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے تازے حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایرانی بیلسٹک میزائل نے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا مالیاتی مرکز اب کھنڈر بن چکا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ غزہ نہیں ہے اور یہ چیخیں بھی فلسطین کی نہیں ہیں۔

عمران شاہین لکھتے ہیں کہ اسرائیل نے غزہ میں تمام اسپتالوں پر یہ الزام لگا کر بمباری کی کہ وہاں حماس کے مسلح جنگجو چھپے ہوئے ہیں۔ اب ایران نے اسرائیل کے اسپتال جہاں اسرائیلی فوجی پناہ لیے ہوئے تھے کو ڈائریکٹ نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ غزہ کے اسپتالوں پر بم برسانے والے اسرائیل کے اسپتالوں پر آج بم برس رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے میزائیلوں نے اسرائیل کی حساس ترین انٹیلی جنس تنصیبات، موساد ہیڈکوارٹرز، اسرائیلی آرمی کی انٹلیجنس ایجنسی امان اور یونٹ 8200 کے کمپاؤنڈ کو براہِ راست نشانہ بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 31 دسمبر سے پہلے دورہ پاکستان کی تیاریاں

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ