رواں سال کے آخر میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوں گی، وزیر بلدیات ذیشان رفیق

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے وزیر برائے بلدیات ذیشان رفیق نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ستھرا پنجاب’ کا پروگرام ایک مشکل کام تھا جس کا آغاز وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ پنجاب میں پیدا ہونے والے 60 ہزار ٹن کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا چیلنج اٹھایا، آج پنجاب کے ہر کونے میں یہ پروگرام کام کررہا ہے اور اس کا نیٹ ورک پنجاب کے ہر کونے میں موجود ہے اور سوا لاکھ لوگوں کو ملازمتیں مل چکی ہیں، کام کی نگرانی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ ملاقات، بھارت حیران و پریشان، کیا پاکستان ایران کا ساتھ دے گا؟

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری جب بھی حکومت آئی ہے ہم نے لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کروائے ہیں، اگلے مہینے کے اندر ہمارا ایکٹ صوبائی اسمبلی سے پاس ہوجائے گا جس کے بعد الیکشن کمیشن اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گا اور الیکشنز ہوں گے۔ رواں سال کے آخر میں تمام تیاریاں مکمل ہوں گی۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ دن رات کام کررہی ہے، وہ بہادر خاتون ہیں، فیصلہ کرکے اس پر عمل درآمد کرتی ہیں، ان کی ٹیم نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ان کے وژن کے مطابق کام کرتی ہے۔ اگر اس طرح کام ہوگا تو نتیجہ ضرور سامنے آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں واٹر اینڈ سینٹیشن کا مسئلہ حل ہوگا، ہم 2025 تک کی پنجاب کی آبادی کو سامنے رکھ کر منصوبے بنا رہے ہیں۔ ہم نے تجاوزات کے خلاف دلیری سے کام کیا۔ اس آپریشن کو پورے لوگ سراہ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے پہلی بار ’مثالی گاؤں‘ کی اسکیم شروع کی ہے۔ اس سال 2600 ‘مثالی گاؤں’ بسائیں گے۔

مزید پڑھیے: پاکستان امن کا پیامبر ہے، مگر جنگ میں ایران کا ساتھ دینا چاہیے، ڈاکٹر رضا محمد

پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں کوئی پاکستان کو پوچھتا نہیں تھا، عمران خان کہتے تھے کہ مودی میرا فون نہیں اٹھاتا، اب پوری دنیا ہماری عزت کرتی ہے اور آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ