چانگان السوِن پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی بچت اور 2 سال کی مفت سروس

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چانگان پاکستان نے اپنی مشہور سیڈان گاڑی ’السِوِن‘ کے تمام ماڈلز پر ایک خصوصی آفر متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین کو 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی مجموعی بچت دی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آفر 30 جون 2025 تک محدود ہے یا جب تک اسٹاک دستیاب ہے۔

چانگان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ بچت 2 حصوں پر مشتمل ہے۔ ڈیڑھ لاکھ روپے کی فوری رعایت جو گاڑی کی قیمت پر دی جا رہی ہے اور سوا لاکھ روپے مالیت کی مفت پیریاڈک مینٹیننس سروس، جو 2 سال تک جاری رہے گی۔

یہ آفر چانگان السوِن کے تمام ویریئنٹس، بشمول 1.3L اور 1.5L آٹومیٹک ماڈلز پر دستیاب ہے۔ نئی رعایتی قیمت کے تحت السِوِن کی ابتدائی قیمت 39 لاکھ 49 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے، جو پرانی قیمت 40 لاکھ 99 ہزار روپے سے نمایاں طور پر کم ہے۔

2 سالہ سروس میں کیا شامل ہے؟

2 سالہ مفت پیریاڈک مینٹیننس پیکج میں انجن آئل، آئل فلٹر، ایئر فلٹر، کار واش، اور دیگر بنیادی سروسز شامل ہوں گی، جنہیں مخصوص وقفوں پر چانگان کے مستند سروس سینٹرز سے کروایا جا سکے گا۔

صارفین کے تاثرات

صارفین کی جانب سے گاڑی کے بارے میں ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کی اوسط لاگت قریباً 8 سے 10 ہزار روپے فی چکر آتی ہے، اس لیے 2 سال کی مفت سروس حقیقی بچت فراہم کرتی ہے۔ تاہم کچھ صارفین نے پینٹ کے معیار اور 2021 ماڈلز میں گیئر شفٹنگ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

پارٹس اور ری سیل مارکیٹ

چانگان کے پرزہ جات بڑے شہروں میں باآسانی دستیاب ہیں، لیکن گاڑی کی ری سیل قدر اب تک دیگر جاپانی برانڈز کے مقابلے میں نسبتاً کم دیکھی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ اپنے نیٹ ورک اور اعتماد کو مزید مضبوط بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

ڈیلرشپ اور بکنگ

اس خصوصی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو قریبی چانگان ڈیلر شپ سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ اسٹاک محدود ہے اور یہ آفر صرف مختصر مدت کے لیے ہے۔

نوٹ: یہ آفر مخصوص شرائط و ضوابط سے مشروط ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے چانگان کی ویب سائٹ یا مقامی ڈیلرشپ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق

عمران خان کی رہائی کے لیے موٹروے کو صوابی کے مقام پر بند کیا جائے گا، احمد خان نیازی

سری لنکا کے لیے پاکستان کی انسانی امداد تاخیر کا شکار، بھارت کی جزوی کلیئرنس غیر مؤثر

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں پیش رفت، ایچ ای سی کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟