بلند ترین پولو گراؤنڈ میں سنسنی خیز مقابلہ، چترال نے گلگت کو 7 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دیدی

اتوار 22 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ ’شندور‘ پر کھیلے جانے والے 3 روزہ سالانہ شندور فری اسٹائل پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال نے گلگت بلتستان کو ایک انتہائی سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد 7 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے دی۔

فائنل میچ چترال اے اور گلگت اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جو مقررہ وقت تک 7-7 گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، جس میں چترال نے مزید 2 گول داغے جبکہ گلگت کوئی گول نہ کرسکا۔ اس طرح چترال نے مسلسل 8ویں بار شندور ٹرافی اپنے نام کی۔

اضافی وقت کے دوران دونوں ٹیموں نے 4، چار کھلاڑی میدان میں اتارے کیونکہ گلگت کی ٹیم کے گھوڑے میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: چترال: شندور پولو فیسٹیول کا رنگا رنگا آغاز، پیراگلائیڈرز کا شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ

شندور فیسٹیول 20 جون سے اپر چترال میں خیبر پختونخوا ٹورازم اینڈ کلچر اتھارٹی کے زیرِ اہتمام شروع ہوا تھا، جہاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فیسٹیول کے ابتدائی 2 روز میں گلگت بلتستان کی ٹیموں نے کامیابی کے ساتھ سبقت حاصل کی تھی، تاہم فیصلہ کن معرکے میں چترال نے بازی پلٹ دی۔

یہ ایونٹ چترال اور گلگت بلتستان کے درمیان روایتی کھیل پولو کا نہ صرف نمائندہ بن چکا ہے بلکہ سیاحت، ثقافت اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بنتا جا رہا ہے۔

کورونا وبا کے باعث 2020 اور 2021 میں فیسٹیول منسوخ ہوا، جبکہ 2024 میں خراب موسم کے باعث نگران حکومت نے میچوں کو ملتوی کردیا تھا۔ اس سال شندور کا میدان ایک بار پھر چترال کی جیت کے نعروں سے گونج اٹھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی