قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد خواجہ آصف کی بات کرنے سے معذرت، کانوں کو ہاتھ لگا لیے

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرنے سے گریز کیا اور سوالات سن کر کانوں کو ہاتھ لگا لیے۔

یہ بھی پڑھیں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ عالمی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے، قومی سلامتی کمیٹی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اور حساس اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ، اور اس کے نتیجے میں خطے پر پڑنے والے ممکنہ اثرات، بالخصوص امریکا کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر جب وزیر دفاع خواجہ آصف واپس روانہ ہو رہے تھے تو صحافیوں نے ان سے گفتگو کی کوشش کی، تاہم انہوں نے بات کرنے سے صاف معذرت کرتے ہوئے صرف مسکراتے ہوئے کانوں کو ہاتھ لگا لیے اور گاڑی میں سوار ہو کر روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں ایران پر تازہ امریکی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل ایوارڈ ہرگز نہیں ملنا چاہیے، عظمیٰ بخاری

واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ون ڈے سیریز، پاکستان و زمبابوے کی کپتان فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم

پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعام رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

میٹا کو نیو میکسیکو میں ٹرائل کا سامنا، فیس بک اور انسٹاگرام میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

ہماری جماعت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا اظہار تشویش

ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مضبوط سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

ویڈیو

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

ڈرونز سے ایران کی نگرانی، کیا کسی بڑے حملے کی خفیہ تیاریاں ہورہی ہیں؟

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری