جنوبی وزیرستان کے خوش ذائقہ پھل موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں، معیشت متاثر

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی وزیرستان اپنی زرخیز وادیوں اور خوش ذائقہ پھلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ آڑو، خوبانی، الوچے اور سیب جیسی منفرد اقسام اپنی رنگت اور ذائقے کی بدولت مقامی اور عالمی مارکیٹ میں اپنی پہچان رکھتی ہیں۔ تاہم رواں سال موسمیاتی تبدیلیوں، زیر زمین پانی کی کمی اور چھوٹے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے پھلوں کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے۔

مقامی کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ موسم کی غیر متوقع تبدیلیوں نے پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث پھل کی مقدار اور معیار دونوں متاثر ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پانی کی قلت کی وجہ سے زمین کی زرخیزی کم ہوئی اور چھوٹے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے میں دشواری پیش آئی۔

یہ صورتحال نہ صرف مقامی کسانوں کی معاشی حالت کو متاثر کر رہی ہے بلکہ اس کا برا اثر قومی معیشت پر بھی پڑ رہا ہے کیونکہ جنوبی وزیرستان کے پھل ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں اہم مقام رکھتے ہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر زیر زمین پانی کے انتظام اور ڈیموں کی تعمیر پر توجہ نہ دی گئی تو یہ بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ مزید تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی