شاہ رخ خان کا پاکستانی اسٹارز پر اعتماد ، محمد عامر اور عثمان طارق کو سی پی ایل اسکواڈ میں شامل کرلیا

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ملکیت والی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے کیریبین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے2 پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی ملکیت والی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے کیریبین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے2 پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور محمد عثمان طارق کے ساتھ معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2009 ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے محمد عامر نے کیا خصوصی تیاری کی تھی؟

محمد عامر لیگ میں پہلے بھی کیریبین پریمیئر لیگ کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور 39 میچوں میں 18.09 کی اوسط سے 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ وہ اپنی سوئنگ اور خاص طور پر ڈیتھ اوورز میں مؤثر گیند بازی کے لیے مشہور ہیں۔

نوجوان فاسٹ بولر محمد عثمان طارق کو پہلی بار ویسٹ انڈین کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ وہ پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے 5 میچوں میں 10 وکٹیں لے کر نمایاں رہے تھے، اور اب ٹی کے آر کے بولنگ اٹیک میں نئی توانائی کا اضافہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ میں پہلا ریڈ کارڈ مل گیا، یہ نیا قانون کیا ہے؟

ان معاہدوں سے نہ صرف شاہ رخ خان کے کھیلوں میں بڑھتے ہوئے کردار کا اظہار ہوتا ہے بلکہ یہ پاکستانی کرکٹرز کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی قدر و قیمت کا بھی مظہر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا