پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت، موسمیاتی تبدیلی، دفاع، صحت، افرادی قوت، تعلیم، آئی ٹی اور بینکاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا بارہواں اجلاس 24 جون کو ابوظہبی میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور یو اے ای کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آلنہیان نے کی۔

اجلاس سے قبل ورکنگ گروپ کا اجلاس بھی ہوا، جس کی قیادت پاکستانی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیرِ مملکت احمد علی السیغ نے کی۔

دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ

اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ثقافت، موسمیاتی تبدیلی، دفاع، صحت، افرادی قوت، تعلیم، آئی ٹی اور بینکاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک نے ادارہ جاتی میکانزم کی بہتری اور بین الوزارتی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔

پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اجلاس باہمی افہام و تفہیم کے ماحول میں منعقد ہوا، جہاں علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اہم معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط

اجلاس کے دوران کئی اہم دستاویزات پر دستخط کیے گئے، جن میں اینٹری ویزہ شرائط میں باہمی استثنٰی سے متعلق مفاہمت کی یادداشت، سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے قیام کی یادداشت، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق باہمی معاہدہ، اجلاس کی کارروائی سے متعلق ایک پروٹوکول شامل ہیں۔

آئندہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کرے گا

فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا 13واں اجلاس پاکستان میں منعقد کیا جائے گا، جس کی تاریخوں پر باہمی رضامندی ہو گئی ہے۔

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، یہ اجلاس پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، کثیرالجہتی تعلقات اور ترقی پسند شراکت داری کے عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ