عازمین حج کے لیے تربیتی سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار

ہفتہ 6 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے عازمین حج کے لیے تربیتی سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا۔

ہفتے کے روز وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے اسلام آباد میں حاجی کیمپ کا دورہ کیا اور عازمین حج سے ملاقاتیں کیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حاجی کیمپ میں عازمین کی تربیتی نشست سے خطاب ہوئے کہا کہ ’وزارت مذہبی امور عازمین حج کی خدمات کے لیے کوشاں ہے اور ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔‘

وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ ’عازمین حج کو سفر سے پہلے حج سے متعلق تربیتی نشستیں لازم ہے، جن عازمین کے پاس ایئرپورٹ پر تربیتی سرٹیفکیٹ نہیں ہو گا ان کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ عازمین کو گروپ لیڈران سے رابطے میں رہنا ہوگا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’عازمین حج کے لیے ٹریننگ بہت ضروری ہے تا کہ وہاں حج کے دوران کوئی پریشانی نہ ہو۔ حج بہت بڑا مقصد اور عبادت ہے، اللہ ہمیں اس مقصد میں کامیاب کرے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp