ملک بھر میں آندھی اور بارش کا الرٹ، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں آندھی، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، جب کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں جن میں مظفرآباد، باغ، راولا کوٹ، ہٹیاں بالا، میرپور اور نیلم ویلی شامل ہیں، وہاں بھی طوفانی ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔

ادارے نے بتایا کہ سندھ کے کئی شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں بھی موسم خراب ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات، دیر، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ اور مانسہرہ میں بھی آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جس کے پیش نظر مقامی انتظامیہ اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادارے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے اور عوام کو موسم سے باخبر رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وائٹ ہاؤس سے وراثت تک صحت کی خبروں کے بیچ ٹرمپ کو ’یاد‘ رکھے جانے کی فکر

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

نئے صوبے کے قیام کے لیے دو تہائی اکثریت کی شرط ختم ہو سکتی ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟