صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کیخلاف کرپشن مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن مقدمے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی عمل میں آچکی ہے۔

بدھ کی شام، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے اپنے قریبی اتحادی نیتن یاہو کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بی بی نیتن یاہو ایک جنگجو تھے، شاید اسرائیل کی تاریخ میں ان جیسا جنگجو کوئی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کا دوبارہ امکان نہیں، تہران سے اگلے ہفتے معاہدہ ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ حالیہ تنازعے میں نیتن یاہو کی قیادت کو سراہتے ہوئے ان پر عائد الزامات کو ’سیاسی انتقام‘ قرار دیا۔

’ایسے شخص کے خلاف مقدمہ، جس نے اتنی بڑی خدمات انجام دی ہیں، میرے لیے ناقابلِ فہم ہے۔ بی بی نیتن یاہو کا مقدمہ فوراً ختم کر دینا چاہیے یا پھر انہیں معاف کر دینا چاہیے۔ وہ ایک عظیم ہیرو ہیں جنہوں نے ریاست کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔‘

مزید پڑھیں:پاک بھارت اور ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلانات، صدر ٹرمپ کے بیانات میں کیا مماثلت رہی؟

نیتن یاہو پر 2020 سے 3 مختلف مقدمات میں کرپشن اور اثر و رسوخ کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں، جن کی وہ سختی سے تردید کرتے ہیں۔ وہ اسرائیل کے پہلے حاضر سروس وزیرِ اعظم ہیں، جو بطور ملزم عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی قانون کے تحت، جب تک سپریم کورٹ سزا نہ دے، وزیر اعظم کو عہدہ چھوڑنے کی ضرورت نہیں۔

وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کی حمایت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی ہے اور 22 جون کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے ’تاریخی‘ فیصلے کو سراہا ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان 2 ہفتوں پر محیط جھڑپوں کے بعد منگل کو جنگ بندی کا آغاز ہوا، جو تاحال قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی