’امریکا کے ایران سے رابطے قائم، مگر باضابطہ ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں‘

جمعہ 27 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اعلان کیا کہ فی الحال امریکا اور ایران کے درمیان کسی باضابطہ ملاقات کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔

یہ بات ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ ’اگلے ہفتے ایران سے بات ہو سکتی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا:1953 کی بغاوت سے 2025 کے حملوں تک

ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ قائم ہے۔

ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق ہم ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، اور اگر کوئی ملاقات طے پاتی ہے تو ہم میڈیا کو ضرور آگاہ کریں گے۔

لیوٹ نے مزید بتایا کہ انہوں نے جمعرات کی صبح امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف سے بھی اس حوالے سے بات کی ہے۔

وٹکوف نے پہلے ہی ہفتے میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ان کی بات چیت ’حوصلہ افزا‘ رہی ہے اور وہ ’ایک طویل مدتی امن معاہدے‘ کے بارے میں پرامید ہیں، جو ایران کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے، صدر ٹرمپ

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے بدھ کی شب دی ہیگ میں ہونے والے نیٹو اجلاس کے دوران صحافیوں کو آگاہ کیا تھا کہ ہم اگلے ہفتے ایران سے بات کریں گے۔ شاید کوئی معاہدہ بھی ہو جائے۔ اگر ہم کوئی دستاویز حاصل کر لیں تو برا نہیں ہو گا۔ درحقیقت ہم ان سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

تاہم ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اگر بات چیت ہوتی ہے تو کون نمائندگی کرے گا۔

پریس بریفنگ میں ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا این پی ٹی سے نکلنے کا عندیہ، فرانس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

گزشتہ ہفتے یہ مسئلہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب امریکا نے ایران کے 3 جوہری مراکز پر بمباری کی۔ یہ کارروائی اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو روکنے کے لیے کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا