بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

اتوار 29 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت بجلی کے بلوں میں شامل ماہانہ 35 روپے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے، جس کا باضابطہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف جلد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی بڑھتے ہی بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، کس کو ریلیف ملا؟

یہ فیصلہ ملک بھر کے 4 کروڑ سے زائد گھریلو، کمرشل اور صنعتی بجلی صارفین کے لیے بڑی ریلیف کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ برسوں سے یہ فیس ہر ماہ خاموشی سے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کی جاتی رہی ہے، جس سے قومی خزانے کو ہر ماہ 1.5 ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوتی تھی، جو براہ راست ریاستی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کو منتقل ہوتی تھی۔

ایک سینیئر سرکاری افسر کے مطابق یہ اقدام عام شہری پر مالی دباؤ کم کرنے اور بجلی کے بلوں میں حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp