نااہلی سے نہیں گھبراتے، مریم نواز کی ایوان میں آمد پر احتجاج کرتے رہیں گے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ اسپیکر ہمارے جتنے مرضی اراکین کو معطل یا نااہل کروا دیں، مریم نواز کے سامنے اس سے بھی سخت احتجاج کریں گے۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ملک احمد خان بھچر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے عوام پر ظلم کررہی ہیں، ہمیں عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہیں کرنے دی جاتی، اس پر احتجاج بھی نہ کریں، یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایوان کا نظم و ضبط مقدم ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی دوٹوک رولنگ جاری

انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی واحد فورم بچا ہے جہاں ہم احتجاج کرتے ہیں، اگر اسپیکر پنجاب اسمبلی یہ سمجھتے ہیں کہ ایوان کو خالی رکھنا ہے تو رکھیں، لیکن وزیراعلیٰ مریم نواز جب جب ایوان میں آئیں گی ہم سخت سے سخت احتجاج کریں گے۔ اراکین کو معطل کرنے یا نااہل کرانے جیسے ہتھکنڈوں سے ہم مرعوب نہیں ہوں گے۔

کیا احتجاج کرنے والوں کو قتل کردیا جائے گا؟

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ میں نے ایسی کوئی مثال نہیں سنی کہ احتجاج کرنے پر اسمبلی اراکین کو نااہل کردیا جائے، یا نااہلی کے ریفرنس بھیجے جائیں، یہ پنجاب میں پہلی بار ہورہا ہے۔ ’اس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی احتجاج کرے گا تو اس کو قتل کردیا جائےگا، یہ حکومت اگر سمجھتی کہ ایسا کرنے سے ہم جھک جائیں گے تو ایسی 50 سیٹیں بھی قربان، لیکن ہم جھکیں گے نہیں۔‘

’الیکشن کمیشن نے بلایا تو حاضر ہوں گے‘

انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن بلائے گا تو ہمارے اراکین ضرور حاضر ہوں گے اور اپنا جواب جمع کرائیں گے، نااہلی کا ریفرنس بھیجنے کے بعد ہمیں اسپیکر نے دوبارہ نہیں بلایا۔

ملک احمد خان بھچر نے کہاکہ جس دن وزیراعلی مریم نواز نے ایوان میں بجٹ پر تقریر سمیٹنا تھی، اس روز اسپیکر نے ہمارے ساتھ میٹنگ کی کہ ایوان کے اندر احتجاج نہ کیا جائے، جس پر میں نے کہاکہ یہ فیصلہ ہماری پارلیمانی پارٹی کرے گی، میں خود یہ فیصلہ نہیں لے سکتا۔

’پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ تھا جس پر ہم نے احتجاج کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے غصہ کیا تو اسپیکر پریشر میں آگئے۔ یہ سب کچھ مریم نواز کے کہنے پر ہورہا ہے، جس کے خلاف ہم ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔‘

’ملک کا نام تبدیل کرکے نواز شریف آباد رکھ دیا جائے‘

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت فرسٹریشن کا شکار ہے، قوم لیڈروں کو ان کے کاموں سے یاد کرتی ہے تختیاں لگانے سے نہیں۔ بڑے بڑے آمروں نے یہ کرکے دیکھا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز تو قبروں سے لے کر واش روم تک اپنے نام لکھوا رہی ہیں، بہتر ہوگا ملک کا نام تبدیل کرکے نواز شریف آباد رکھ دیا جائے۔

’جیل سے پانچ قیدیوں کا خط عمران خان تک پنہچایا جائے گا‘

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ جن پانچ لیڈروں نے جیل سے خط لکھا ہے، وہ عمران خان تک پہنچایا جائےگا۔ خط لکھنے والے پانچوں قیدیوں کی رائے بڑی مقدم ہے، عمران خان ان کی بات زیرغور بھی لائیں گے۔ خط میں لکھا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے مذکرات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ، اپوزیشن کو 13اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹانے کا فیصلہ

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مائنس عمران خان کے حوالے سے دیے گئے بیان سے متعلق علیمہ خان سے بات نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں