پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ، اپوزیشن کو 13اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹانے کا فیصلہ

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اپوزیشن کو 13 اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی میں 13میں سے 4 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر عدم اعتماد کے لیے میٹنگ بلا لی گئی۔ ان کمیٹیوں میں قائمہ کمیٹی برائے کالونیز، اسپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے سربراہان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میٹنگ میں پیش کی جائے گی۔

قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کیُ تحریک رانا عبد الستار ، محمد سہیل خان ، رفعت عباسی اور ضیا الرحمن نے جمع کروائی تھی۔

قائمہ کمیٹی برائے لٹریسی کے چیئرمین کے خلاف فیصل اکرم، لعل محمد ، جعفر علی ہوچہ اور عمران جاوید نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

قائمہ کمیٹی برائے کالونیز کے چیئرمین کے خلاف نوید اسلم ، غزالی سلیم بٹ، زکیہ خان  اور عائشہ جاوید نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

قائمہ کمیٹی برائے اسپیشل ایجوکیشن کے خلاف محمد یوسف ، غضنفر عباس، عطیہ افتخار  اور فیلبوس کرسٹوفر نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

ذرائع کے مطابق جن قائمہ کمیٹیوں کے لیے تحاریک عدم اعتماد جمع ہوچکی ہیں، ان کے اجلاس طلب کر لیے گئے۔

جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی سربراہی والی دیگر 9 قائمہ کمیٹیوں کا فیصلہ بھی جلد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp