وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہو رہا ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی ہائبرڈ سسٹم کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ماڈل اتفاقِ رائے سے فیصلوں کی بنیاد پر چل رہا ہے، جو ماضی میں تحریک انصاف کے دور میں نظر نہیں آیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ انہوں نے خود اس ماڈل کو ہائبرڈ سسٹم قرار دیا ہے، جس میں سیاسی اور عسکری قیادت باہم مشاورت سے امور چلا رہی ہے، ان کے بقول تحریک انصاف کے دور میں یہی سسٹم اس لیے ناکام ہوا کیونکہ وہاں ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف پوری طرح ہمیں سپورٹ کررہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے انکشاف کیاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خود اس وقت کے صدر کے پاس گئے اور آرمی چیف جنرل باجوہ کو تاحیات توسیع دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ پیپلز پارٹی نے کرنا ہے، تاہم پی ڈی ایم حکومت میں ان کے ساتھ تجربہ مثبت رہا۔

افغانستان سے متعلق گفتگو میں خواجہ آصف نے بتایا کہ پاکستان نے افغان حکومت کو دہشتگردوں کی موجودگی کے ٹھوس شواہد دیے اور کئی بار ان سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بھارت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اور بھارت و اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہو چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کا جذبہ آج بھی جوان ہے اور بھارت میں نریندر مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’فیلڈ مارشل آپ کھڑے ہو جائیں‘، شہباز شریف کے اقدام پر آرمی چیف توجہ کا مرکز، تالیاں بج گئیں

خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی اندرونی چپقلش کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ خود آپس میں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں، مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت