آرمی چیف پوری طرح ہمیں سپورٹ کررہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پولیس کی معاونت کے شکرگزار ہیں۔ آرمی چیف پوری طرح ہمیں سپورٹ کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائشگاہ ایبٹ آباد پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، اور علی ترمذی کے اہلخانہ سے فاتحہ خوانی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حسنین علی ترمذی نے فرائض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا، شہید سید حسنین علی ترمذی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے اسمگلروں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی، حسنین علی ترمذی پوری قوم کا ہیرو ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلرز کا مکمل طورپر خاتمہ یقینی بنائیں گے، اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پوری طرح متحد ہیں، اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، جب تک اس کا خاتمہ نہیں ہوگا ہماری معیشت مضبوط نہیں ہوگی۔ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

’ان واقعات میں 8 افراد شہید ہوئے، ایسے واقعات کی مکمل طورپر بیخ کنی کی جائے گی، اسمگلرز ہمارے مشترکہ دشمن ہیں ان کے خلاف ہمیں اپنی کمر کسنی ہوگی، آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اسمگلنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جو پیکج شہدا کا پنجاب میں بنایا ہے وہی خیبرپختونخوا کو دیا ہے، شہید کے بچوں کو فی الفور ایک کروڑ روپے دیں گے، ایک کروڑ 35لاکھ روپے کا  گھر بنا کردیں گے، ان کے بچوں کی تعلیم اور علاج فری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے متحرک ہیں، اسمگلنگ کا خاتمہ مکمل طور پر یقینی بنائیں گے، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت، وزیراعلیٰ اور آئی جی کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کا بھی شکر گزار ہوں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پوری طرح ہمیں سپورٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمگلنگ کا خاتمہ نہیں ہوگا تو معیشت مضبوط نہیں ہوگی، اسمگلنگ کا خاتمہ اتنا ضروری ہے جتنا معیشت کو دوبارہ زندہ کرنا، اسمگلنگ کا خاتمہ کرکے عوام کے اربوں روپے بچائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں