کیپٹن کرنل شیر خان کو ان کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت اور افواج سلام پیش کرتی ہیں، آئی ایس پی آر

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف ایئر اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشانِ حیدر کو ان کی 26ویں برسی پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے بے مثال جرأت اور وطن سے محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے حوصلے اور عزم کی ایک روشن علامت ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاک فوج کے زیراہتمام کیپٹن کرنل شیر خان کے مزار کی تعمیر و تزئین و آرائش مکمل

آئی ایس پی آر کے مطابق نامساعد حالات میں ان کی شجاعت، قیادت اور فرض شناسی پاک فوج کی اعلیٰ روایات کی عکاس ہیں۔ انہوں نے فرنٹ لائن پر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی بہادری دکھائی اور وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی، پاکستان کی مسلح افواج کی اس جذبۂ قربانی اور فرض شناسی کی آئینہ دار ہے جو ان کے کردار کا حصہ ہے۔ ان کی شجاعت اور حب الوطنی آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ہم اپنے اس عظیم ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہر قیمت چکائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کرنل شیر خان شہید ہوئے تو بھارتی کمانڈر نے انہیں کیوں سیلوٹ کیا؟

اس دن کے موقع پر مسلح افواج، وفاداری، جرأت اور عزت و وقار جیسے اعلیٰ اقدار کو اپنانے کے عہد کی تجدید کرتی ہیں جن کا عملی مظاہرہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ