آج ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جولائی بروز پیر خیبر پختونخوا، کشمیر، پنجاب ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان، اسلام آباد اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔

قبل ازیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) بھی  10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرچکا ہے۔

این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ندی نالوں، دریاؤں (چناب، جہلم، سندھ، کابل، ہنزہ) میں طغیانی اور مرالہ، قادرآباد پر کم درجے کا سیلاب بھی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp