مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نے جوہر ٹاؤن میں جنید صفدر کے ساتھ موجود سیکیورٹی گاڑی کو قانون کی خلاف ورزی پر روکا اور موقع پر ہی چالان جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جنید صفدر نے چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور اسے جمع کروانے پر رضامندی ظاہر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp