’حمیرا کی موت اس جھوٹی دنیا کا چہرہ ہے جہاں’فالوورز‘ ہوتے ہیں دوست نہیں‘

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر گزشتہ روز کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس کے مطابق ان کی لاش تقریباً 15 سے 20 دن پرانی  ہے۔

فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے قبل سینئر اداکارہ عائشہ خان کے گھر سے ان کی 7 روز پرانی لاش ملی تھی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فنکار کس قدر تنہا زندگی گزار رہے ہیں کہ وہ مر جائیں تو کسی کو خبر تک نہیں ہوتی۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ حمیرا کی موت صرف ایک انسان کی موت نہیں، یہ سوشل میڈیا کی اُس جھوٹی دنیا کا چہرہ بھی ہے جہاں ’لائکس‘ تو ہوتے ہیں، محبت نہیں۔ جہاں ’کمنٹس‘ ہوتے ہیں، توجہ نہیں۔ جہاں ’فالوورز‘ ہوتے ہیں، دوست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روشنیوں سے لپٹی زندگی جب ختم ہوئی، تو اندھیرا اتنا گہرا تھا کہ کئی دنوں بعد بھی کسی نے تلاش نہ کیا۔ اور یہ ایک سوال ہے کہ کیا ہم واقعی کسی کو جانتے ہیں یا صرف اس کی پوسٹس، تصویریں، اور پردے پر بنائے گئے چہرے سے دھوکا کھاتے ہیں؟

ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ حمیرا اصغر کے لاکھوں فالوورز تھے لیکن اپارٹمنٹ میں ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنوں کو اپنے ساتھ رکھیں، اپنوں میں رہیں۔

شمع جونیجو نے کہا کہ آپ کتنے بھی تنہا کیوں نہ ہوں، زندگی میں کم از کم ایک دوست، رشتہ دار، پڑوسی، یا کولیگ ایسا رکھیں جو آپ کے لیے فکر کرے اور اگر آپ دو تین دن غائب ہوجائیں تو پریشان ہو۔

پاکستانی اداکارہ امر خان نے کہا کہ حمیرا کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے، جو لوگوں کے سامنے مسکراتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عارضی دنیاوی اہداف کی خود شناسی کا دن ہے، جہاں آپ لباس، کیریئر اور دولت کی بنیاد پر جج کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام لڑکیاں جو اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں وہ اپنے آپ پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں اور باقی اللّٰہ پر چھوڑ دیں۔ کوئی بھی چیز آپ کی ذہنی صحت اور زندگی سے اہم نہیں ہے۔

اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا کہ مجھے حمیرا کا بہت افسوس ہے اس لیے نہیں کہ وہ ہماری انڈسٹری میں ہے کیونکہ ایسی اور بہت سی لڑکیاں ہوں گی جو کہ فیملی سپورٹ کے بغیر اور تعلیم کی کمی کے باعث انہیں مواقع نہیں ملتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام لڑکیوں کے لیے پیغام ہے کہ اپنی زندگی کو کنٹرول کریں اور اپنی فیملی، دوستوں سے رابطے میں رہیں۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی، اور مختلف اطلاعات کے مطابق وہ تقریباً ایک ماہ پہلے انتقال کر چکی تھیں۔ ان کی موت کی وجہ تاحال غیر واضح ہے اور پولیس نے اس بارے میں باضابطہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق فلیٹ کے مالک نے کرایہ نہ ملنے پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے کیس دائر کیا تھا، اور گزشتہ روز عدالتی بیلف کے ہمراہ جب فلیٹ خالی کروانے کے لیے ٹیم پہنچی تو لاش برآمد ہوئی۔ اداکارہ کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق اسپتال لائی جانے والی لاش مسخ شدہ حالت میں ہے، جس کے مختلف نمونے اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ موت کی حقیقی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کو جھٹکا، خیبرپختونخوا کابینہ کے 2 وزرا مستعفی

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ