اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا پوسٹ مارٹم مکمل، تحقیقات جاری

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا اور ان کی لاش سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ’حمیرا کی موت اس جھوٹی دنیا کا چہرہ ہے جہاں’فالوورز‘ ہوتے ہیں دوست نہیں‘

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حمیرا نے 2018 میں یہ فلیٹ  کرایے پر لیا تھا، لیکن 2024 سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے قانونی کارروائی شروع کر دی تھی۔ جب پولیس عدالتی حکم کے تحت فلیٹ خالی کرانے پہنچی، تو دروازہ لاک تھا۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی جہاں فرش پر اداکارہ کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لاش 15 سے 20 دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش فلیٹ سے برآمد، پڑوسی کیا کہتے ہیں؟

عدالتی بیلف نے فوراً فلیٹ کو سیل کر دیا ہے، اور پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق اسپتال لائی جانے والی لاش مسخ شدہ حالت میں ہے، جس کے مختلف نمونے اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موت کی اصل وجہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔

پڑوسیوں کے مطابق، حمیرا اصغر کا بلڈنگ کے دیگر افراد سے کم ہی میل جول تھا، اور وہ اکثر اوقات اپنے آپ میں ہی رہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ حمیرا اصغر نے پاکستانی رئیلیٹی شو ‘تماشا گھر’ کے پہلے سیزن میں شرکت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘