کینیڈا کے ایک ہائی وے پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک پک اپ ٹرک نے اپنا قیمتی ’میٹھا سامان‘ کو سڑک پر بکھیر دیا، جی ہاں، ہزاروں تازہ توڑی گئی بلیو بیریز سڑک پر گر گئیں اور یوں وہاں’ٹریفک جام‘ کا مطلب ہی بدل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں اگائی جانے والی دنیا کی سب سے بھاری بلیو بیری نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
مشین پولیس کے مطابق ایک سفید رنگ کی فورڈ پک اپ لوہیڈ ہائی وے اور وریں اسٹریٹ کے چوراہے پر رکی، لیکن جیسے ہی گاڑی دوبارہ چلی، اس پر لدا بلیو بیریز سے بھرے کریٹ دھڑام سے نیچے آ گرا۔
پولیس کے مطابق کئی کریٹ زمین پر گرنے سے ہزاروں بلیو بیریز ہائی وے پر بکھر گئیں، جس سے گاڑیوں کے پہیے پھسلنے لگے اور سڑک چپچپی ہو گئی۔
مشین پولیس کے اہلکار ’اس رسیلے حادثے‘ پر موقع پر پہنچے اور شاول کی مدد سے بیریز کو سڑک سے ہٹایا۔
یہ بھی پڑھیں:چکن، بلیو چیز، اسٹرابیری کے ساتھ بنا مزیدار پالک سلاد
پولیس نے مذاق میں سوشل میڈیا پر لکھا کہ:
شاید مشین پولیس اور فارمرز مارکیٹ مل کر کچھ نیا متعارف کرائیں جیسے: جیک نائف جیلی، پٹ ہول پریزَرو، اور سب سے مشہور ’ٹریفک جام‘۔