پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا نیا نظام متعارف، قومی سطح پر بٹ کوائن ذخائر قائم کرنے کا منصوبہ

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے شعبے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے بٹ کوائن ذخائر کے قیام اور ڈیجیٹل اثاثوں کو قومی نظام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’دنیا کو ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں چاہییں‘،بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات

نیویارک کے آزاد میڈیا پلیٹ فارم ’کوائن ٹیلی گراف میگزین‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپٹو اثاثوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر ایک نیا کرپٹو نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت ملک میں موجود بٹ کوائنز کو قومی ذخیرے میں شامل کیا جائے گا۔


پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او اور وزیر مملکت بلال بن ثاقب کے مطابق یہ اقدام مالی استحکام کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا پاکستان کرپٹو کرنسی میں واقعی بھارت کے مقابلے میں آگے نکل گیا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے بٹ کوائن ذخائر سے ڈی فائی (DeFi) پروٹوکولز کے ذریعے آمدن حاصل کرے گا۔ اس نظام کے تحت مالی سرگرمیاں جیسے قرضہ جات اور لین دین بغیر کسی بینک کے مکمل کیے جا سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) مل کر ایک مضبوط کرپٹو فریم ورک کی تشکیل کریں گے تاکہ ڈیجیٹل معیشت کو محفوظ اور مستحکم بنایا جا سکے۔

بلال بن ثاقب نے مائیکرو اسٹریٹیجی کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین مائیکل سیلر سے ملاقات بھی کی، جس میں انہیں پاکستان کے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کے لیے مشیر بننے کی پیشکش دی گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان کرپٹو کرنسی اپنانے کی رفتار کے لحاظ سے دنیا بھر میں نویں نمبر پر رہا، جو اس شعبے میں پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp