’دنیا کو ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں چاہییں‘،بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات

ہفتہ 7 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نوجوان وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات۔

امریکا کے دورے پر گئے پاکستانی وزیرمملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں مطلع کیا ہے کہ ان کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات کی ہوئی ہے۔

بلال بن ثاقب نے اس ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی ہے، جس کے ساتھ درج ہے کہ ’مارکیٹوں میں آخر کار زبردست رفتار ہے، آیے اس میں گڑبڑ نہ کریں!‘۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’دنیا کو ایک ہی گروپ چیٹ میں ٹیسلا اور ٹرمپ کی ضرورت ہے!‘۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر مملکت ان دنوں واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب، بلال بن ثاقب نے بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کردیا

اس دورے کے دوران انہوں نے حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں امریکی سینیٹرز، کانگریس اراکین، اور وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ڈیجیٹل اثاثوں، بلاک چین ریگولیشن، اور مالیاتی جدت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔

بلال بن ثاقب نے سینیٹر سنتھیا لُمس سے ملاقات کی، جو ’لومس-گیلیبرینڈ ریسپانسبل فنانشل انوویشن ایکٹ‘ کی شریک مصنفہ ہیں اور ’بٹ کوائن ایکٹ‘ کی حامی ہیں، جس کا مقصد بٹ کوائن کو اسٹریٹجک ریزرو اثاثہ قرار دینا ہے۔

انہوں نے سینیٹر بل ہیگرٹی، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹِم شیہی، اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں، جو کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے حامی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلال بن ثاقب وزیر خزانہ کے چیف کرپٹو ایڈوائزر مقرر

اس کے علاوہ، بلال بن ثاقب نے سینیٹر ٹیڈ کروز، کانگریس مین ٹرائے ڈاؤننگ، کانگریس مین رائن زِنکے، کانگریس مین رک میک کارمک، اور کانگریس مین ڈیرک وین آرڈن سے بھی ملاقاتیں کیں۔ یہ تمام افراد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق پالیسی فریم ورک کی تشکیل میں سرگرم ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایسوسی ایٹ کاؤنسل کیون کلائن اور اوگونا ایزے سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن کے ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلال بن ثاقب نے کہا، ہم یہاں سیکھنے، سننے، اور اپنا حصہ ڈالنے آئے ہیں۔ پاکستان فعال طور پر یہ مطالعہ کر رہا ہے کہ عالمی رہنما ریگولیشن، جدت، اور مالی شمولیت کے حوالے سے کیا اقدامات کر رہے ہیں، تاکہ ہم بہترین خیالات کو اپنے منفرد حالات کے مطابق ڈھال سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘