امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک ملاقات میں لائبیریا کے صدر کے انگریزی بولنے کی تعریف کی جس پر لائبیریا کے عوام حیرت اور ناراضی کا اظہار کررہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں لائبیرین صدر جوزف بوآکائی سے ملاقات کے دوران ان کی انگریزی کو خوبصورت قرار دے کر تعریف کی تھی۔
ٹرمپ نے ان سے مزید یہ بھی پوچھا کہ آپ نے کہاں سے اتنی خوبصورت انگریزی سیکھی اور کہاں سے تعلیم حاصل کی؟ کیا یہ سب لیبیریا میں ہوا؟
یہ بھی پڑھیے: طالب علم محمود خلیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا
تاہم امریکی صدر کو ئی علم نہیں تھا کہ انگریزی ایک سو سال سے زائد عرصے سے لائبیریا کی قومی زبان ہے۔
یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امریکی صدر کی لاعلمی تبصرے کیے جارہے ہیں اور بہت سے لوگ خصوصاً لائبیریا کے عوام نے اس کا برا منایا ہے۔
Trump to the President of Liberia: "Such good English. Where did you learn to speak so beautifully?"
English is the official language of Liberia… pic.twitter.com/Q4nbmINHTr
— The Bulwark (@BulwarkOnline) July 9, 2025
لائبیریا کی اپوزیشن جماعت کانگریس فار ڈیموکریٹک چینج کے چیئرمین فودی ماساکیو نے کہا کہ ٹرمپ کا رویہ افریقی رہنماؤں کے ساتھ حقارت آمیز اور غیر معزز تھا، جو مغرب کی افریقی ممالک کے لیے غیرسنجیدگی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے افریقی رہنما کے ساتھ بہت ہی تحقیر آمیز رویہ اپنایا۔