پی ٹی آئی کی لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ علی امین گنڈاپور نے بتادیا

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں ڈٹے ہوئے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے جہاد کررہے ہیں، ہم ان کی ہدایات کے مطابق اپنی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں جو 5 اگست تک عروج پر ہوگی۔ لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔

لاہور کے لیے جاتے ہوئے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت کوئی قانونی کی حکمرانی نہیں، جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نافذ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خیبرپختونخوا کا قافلہ لاہور روانہ

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہماری تحریک تو پہلے روز سے ہی جاری ہے، حکمرانوں نے ہمارے کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے اور ان پر گولیاں چلائیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم لاہور میں ایک میٹنگ کرنے جارہے ہیں جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائےگی، کیوں کہ خیبرپختونخوا میں تو ہماری حکومت ہے، لیکن دیگر صوبوں میں حالات مختلف ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم احتجاجی تحریک کے حوالے سے ایک جامع لائحہ عمل تشکیل دیں گے اور اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ حکمران عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے خوفزدہ ہیں، انہیں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا کیوں کہ ان پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بیٹوں کو گرفتار کرنے کی باتیں بے شرمی کی انتہا ہے، حکومت دنیا کو یہ بتا رہی ہے کہ پاکستان میں کوئی رول آف لا نہیں، یہ دن بدن مزید ایکسپوز ہورہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان کے بیٹے اپنے والد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آرہے ہیں، جبکہ اعتراض کرنے والے خود موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اس بار پی ٹی آئی کی تحریک پچھلی تحریکوں سے بالکل مختلف ہوگی، رؤف حسن

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ لاہور کی جانب رواں دواں ہے، جس میں تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی