فارم 47 کے وزیراعلیٰ علی امین صرف چند ماہ کے مہمان ہیں: ترجمان جے یو آئی

اتوار 13 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محض فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے ہیں اور ان کا اقتدار عارضی ہے۔ ان کے بقول خود علی امین گنڈاپور نے لاہور میں اپنی محدود مدت اقتدار کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے حالیہ دورہ لاہور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایسے وقت میں جب خیبرپختونخوا دہشتگردی اور بدامنی کا شکار ہے، علی امین کا باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر و تفریح کرنا نہایت افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان اپنی جماعت میں تبدیلی لے کر آئیں: گنڈاپور کو ہٹانے کی تجویز پر صوبائی حکومت سیخ پا

عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے، اور اگر صوبے کے خزانے سے لاہور کے سفر کے اخراجات اٹھائے گئے ہیں تو اس کا حساب ضرور لیا جائے گا۔

انہوں نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے اس بیان کا حوالہ بھی دیا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ کے جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں آنے کا اعتراف کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بیانات نے گنڈاپور حکومت کی ڈرامہ بازیوں کو بے نقاب کردیا ہے۔

جے یو آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بلند و بانگ دعوؤں کے بجائے زمینی حقائق پر توجہ دے، کیونکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے، لاشیں گر رہی ہیں اور وزیراعلیٰ لاہور میں سیرو تفریح میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کے پی میں حکومت تبدیلی کے بجائے اپنے اندر تبدیلی لے کر آئیں، علی امین گنڈاپور

ترجمان نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی ذمہ داری انتہائی کامیابی سے نبھا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں