یانک سنر کی بڑی فتح، کارلوس الکاراز کو شکست دے کر ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اتوار 13 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی کے یانک سنر نے ومبلڈن 2025 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپیئن کارلوس الکاراز کو 4 سیٹوں میں شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا ویمبلڈن ٹائٹل جیت لیا۔

آل انگلینڈ کلب کے تاریخی سینٹر کورٹ پر کھیلا گیا یہ فائنل 3 گھنٹے اور 4 منٹ تک جاری رہا۔ الکاراز نے پہلا سیٹ 4-6 سے جیت کر اپنی برتری قائم کی مگر اس کے بعد سنر نے غیرمعمولی کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس 6-4، 6-4، 6-4 سے اپنے نام کر لیے۔

سنر کی فتح کے بعد اسٹیڈیم میں جذباتی منظر دیکھنے کو ملا جب وہ اپنی جیت کا جشن اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منانے پہنچے۔ ان کی والدہ، والد اور قریبی دوستوں نے انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی جب کہ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹینس اسٹار طلحہ وحید نے سروسز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

الکاراز جو پچھلے 2 سالوں سے ومبلڈن چیمپیئن رہے ہیں، نے میچ کے بعد اعتراف کیا کہ سنر آج بہتر کھلاڑی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا سب کچھ دیا، لیکن سنر نے کمال کا کھیل پیش کیا۔ وہ جیت کے حقدار تھے۔

اس فتح کے بعد سنر نہ صرف ومبلڈن چیمپیئن بن گئے ہیں بلکہ انہوں نے گراس کورٹ پر اپنی برتری بھی ثابت کر دی ہے جو ماضی میں ان کی کمزوری سمجھی جاتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ