ٹینس اسٹار طلحہ وحید نے سروسز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

جمعرات 13 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ٹینس اسٹار طلحہ وحید نے سب سے زیادہ کامیاب ٹینس سروسز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پاکستانی ٹینس کھلاڑی نے 1 منٹ میں 59 کامیاب ٹینس سروسز کروا کر تاریخ رقم کردی۔ وہ یہ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی کھلاڑی جان پیری کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں ایک منٹ میں 42 کامیاب ٹینس سروسز کی تھیں۔

طلحہ وحید نے آئی ٹی ایف ٹورنامنٹس میں بین الاقوامی سطح پر بھی مقابلہ کیا اور 40+ ڈبلز کیٹیگری میں 144 کی بہترین درجہ بندی حاصل کی۔ طلحہ وحید نے 35+، 40+ اور 45+ ڈبلز کیٹیگریز میں کئی قومی ٹائٹل جیتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا کا پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے لیے خصوصی پیغام، ویڈیو میں کیا کہا؟

طلحہ نے 3 مہینے کی انتھک تربیت کے بعد 8 نومبر 2024 کو لاہور میں اپنے ریکارڈ کی کوشش کی اور گنیز ورلڈ ریکارڈز کے تمام رہنما اصولوں پر عمل کیا۔ 10 مارچ 2025 کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس کی کامیابی کی تصدیق کی۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی، سیکریٹری جنرل کرنل ضیا الدین طفیل سمیت دیگر عہدیداران اور ساتھی کھلاڑیوں نے اس کامیابی کو پاکستان ٹینس کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp