اڈیالہ جیل میں میں دہشتگردی،ہنگامی حالات اور جیل میں گھسنے والے مشکوک افراد سے نمٹنے کے لیے جامع مشقیں کی گئی ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے اعلامیے کے مطابق اڈیالہ جیل میں دہشتگردی، آگ لگنے اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جامع مشقیں کی گئیں۔ ان مشقوں میں پولیس، رینجرز، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں تھریٹ الرٹ جاری، عمران خان کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست
مشقوں کے دوران جیل میں آگ لگنے، مشکوک افراد کے داخلے اور ممکنہ دھماکوں جیسے حالات کا سامنا کرتے ہوئے رسپانس اور ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
مشق کے دوران فرضی طور پر جیل میں داخل ہونے والے مشکوک عناصر کو قابو کرنے، متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور آگ بجھانے کے عمل کو پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جائے، اڈیالہ جیل حکام کا مطالبہ
اعلامیے کے مطابق تمام اداروں کا رسپانس ٹائم بروقت اور مؤثر رہا، جبکہ مختلف ایمرجنسی صورت حال میں باہمی رابطے اور ہم آہنگی کا مظاہرہ بھی اطمینان بخش قرار دیا گیا۔