فرانس کے شہر لیون کی ایک ہائی سیکیورٹی جیل سے 20 سالہ قیدی ایلیازید اے نے جیل سے فرار ہونے کے لیے ایک حیران کن طریقہ استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈائنوسار کے رشتے دار دیوہیکل پرندوں سے متعلق دلچسپ حقائق دریافت
ایلیازید نے ایک ایسے قیدی کا فائدہ اٹھایا جو جیل سے رہائی پا رہا تھا۔ وہ اس کے سامان میں چھپ کر جیل کی سیکیورٹی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس واقعے نے پورے فرانس کی توجہ حاصل کرلی اور جیل کی سیکیورٹی نظام پر سوالات اٹھا دیے۔ ایلیازید مجرموں کی ایک تنظیم کا رکن تھا۔ وہ جیل سے فرار کے لیے ایک ساتھی قیدی کے سامان میں چھپ گیا اور بڑے مزے سے جیل کے مرکزی دروازے سے نکل کر کھلی فضا میں پہنچ گیا جہاں اس کا ایک ساتھی کار لیے پہلے سے ہی اس کا منتظر تھا۔
یہ پورا عمل اس وقت ممکن ہوا جب رہائی پانے والے قیدی نے ایلیازید کو اپنے سامان کی بڑی بوری میں چھپایا جو عام طور پر قیدیوں کے رہائی کے دوران ان کے سامان کو جیل سے باہر لے جانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
یہ بوری اتنی بھاری تھی کہ رہائی پانے والے قیدی نے اسے لے جانے کے لیے ایک بیل گاڑی کی درخواست کی جس سے کسی کو بھی شبہ نہ ہوا۔
مزید پڑھیے: غیر ممالک میں جانوروں کو بھی ڈوب کر مرنے نہیں دیا جاتا، امریکی ریسکیورز نے ہرن کے لیے جان لڑادی
تاہم 24 گھنٹوں کے بعد جیل انتظامیہ کو یہ احساس ہوا کہ ایلیازید جیل سے فرار ہو چکا ہے۔ فرانس کی جیل انتظامیہ کے ڈائریکٹر نے اس واقعے کو ایک انتہائی نادر واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کئی سنگین سسٹم کی خامیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔
جمعے کو فرار ہونے والے ایلیازید کی گرفتاری کے لیے پورے ملک میں تلاش شروع کی گئی اور پیر کی صبح 25 منٹ کی دوری پر ساتھنائے کیمپ میں اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم اس کے ساتھ فرار ہونے والے قیدی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے اور وہ پولیس کی گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ واقعہ سنہ 2017 میں ایک وینزویلا کی خاتون کے کیس سے مشابہت رکھتا ہے جس نے اپنے قیدی بوائے فرینڈ کو بیگ میں چھپ کر جیل سے باہر نکالنے کی کوشش کی تھی۔ اس کیس میں فرار ناکام رہا تھا مگر اس نے بھی عالمی توجہ حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں: اظہار محبت کے خفیہ اشارے: کیا ایموجیز صدیوں پرانے کوڈ ورڈز کا تسلسل ہیں؟
فرانس کی جیل نظام کی سیکیورٹی کے بارے میں اس واقعے نے سنگین سوال اٹھادیا ہے اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔