چینی کی قیمت پر قابو کی کوشش، حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پا گئے

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلوگرام مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت کیوں بڑھتی ہے؟ ایک نہ ختم ہونے والا بحران

وزارت کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں اس فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی فراہمی یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔

ادھر کراچی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور ملک بھر میں فی کلو چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چینی کی درآمد کا منصوبہ، ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر

دوسری جانب سابق نگران وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp