مصور خان اغوا و قتل کیس: مرکزی ملزمان ہلاک، مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصور خان اغوا و قتل کیس کے مرکزی ملزمان سی ٹی ڈی کے آپریشن میں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم (سی ٹی ڈی) اعتزاز گورایا اور ترجمان بلوچستان حکومت نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی مصور خان کے اغواء میں ملوث کئی اہم ملزمان یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصور کاکڑ اغوا کیس: 10 سالہ مقتول کی میت کی شناخت ہوجانے پر بلوچستان ہائیکورٹ نے مقدمہ نمٹادیا

ڈی آئی جی کے مطابق یونس نامی مرکزی ملزم مارا گیا ہے، جب کہ اغوا میں ملوث طیب شاہ کا تعلق باجوڑ سے ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا ایک او ملزم ہشام کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت ریمانڈ پر ہے، جب کہ مصور خان کے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے جو افغانستان سے لائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے علاقے کلی ملازئی کچلاک میں ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

اعتزاز گورایا کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان محمد یوسف اور بخاری مارے گئے ہیں، جب کہ ریحان نامی ملزم تاحال مفرور ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ باقی ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران اعتزاز گورایا نے مصور خان کی شہادت کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، حکومت متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں داعش کے ہاتھوں تاجر کے بیٹے کا اغوا اور قتل

انہوں نے بتایا کہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں افغان شہری ملوث ہیں، سریاب سے دہشتگرد اشرف کو گرفتار کیا گیا جو افغان شہری ہے، دہشتگرد کو بھوسہ منڈی سے گرفتار کیا گیا، مکان مالک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ