برطانوی شاہی خاندان کی باہمی رنجشیں برقرار: پرنس ہیری بڑے بھائی شہزادہ ولیم کو منانے میں ناکام رہے

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شہزادے ولیم نے خاندان سے علیحدہ کردیے گئے اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کی طرف سے کی گئی مصالحت کی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرنس ہیری کو شاہ چارلس کی سردمہری کا سامنا، پرانے دوست نے بھی منہ موڑ لیا

ڈیوک آف سسیکس ہیری نے حالیہ ہفتے شاہ چارلس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے اس موقع پر پرنس ولیم کو نظرانداز کر دیا تھا۔

پرنس ہیری

رائل ایکسپرٹ ہیوگو ویکرز کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری کے اپنے والد اور خاص طور پر بڑے بھائی کے ساتھ تعلقات بہت خراب ہو چکے ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بادشاہ نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اپنے آخری برس اپنے بیٹوں کے درمیان جھگڑوں میں گزاریں۔

ہیوگو نے کہا کہ اگرچہ پرنس ہیری اور برطانوی بادشاہ کے درمیان ملاقات کی امیدیں ہیں لیکن پرنس ویلز پرنس ولیم کے ساتھ ان کی خوشگوار ملاقات کا امکان بہت کم ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیےـ بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا کا بھارت کا خفیہ دورہ، معاملہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جہاں تک ولیم کا تعلق ہے یہ زیادہ مشکل ہے کیونکہ ہیری کی طرف سے ان کے لیے کئی سخت الفاظ کہے گئے تھے جو کہ بہت توہین آمیز تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ ولیم میں اپنے والد کی نسبت معاف کرنے کا جذبہ کم ہے۔

مزید پڑھیں: شہزادی کیتھرین نے ’مدرز ڈے‘ پر جاری کی گئی تصویر پر معذرت کیوں کی؟

دائیں سے بائیں: پرنس ہیری، بادشاہ چارلس اور پرنس ولیم

یاد رہے کہ پرنس ہیری اور ان کے بڑے بھائی ولیم کے درمیان تعلقات سنہ 2020 میں اس وقت بگڑے جب ہیری اور ان کی بیوی میگھن مارکل نے برطانیہ چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دونوں بھائیوں کی 2 سال سے آپس میں کوئی بات چیت نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp