ایران ایٹمی معاہدہ: امریکا اور یورپ کا آئندہ ماہ کی آخری تاریخ پر اتفاق

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے ایٹمی معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی کسی بھی نئی پابندی پر ردعمل دے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے پیر کے روز ایک ٹیلیفونک گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر پہنچنے کی غیر رسمی آخری تاریخ اگست کے آخر تک مقرر کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی جانب سے ‘بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی’ سے تعاون معطل، ادارے کا اسٹاف ایران چھوڑ گیا

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اگر اس وقت تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو تینوں یورپی طاقتیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی وہ تمام پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جو 2015 کے ایران ایٹمی معاہدے کے تحت ختم کی گئی تھیں۔ اس عمل کو ’اسنیپ بیک میکانزم‘ کہا جاتا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نویل بارو نے منگل کو کہا کہ اگر ایٹمی معاہدے پر کوئی ٹھوس پیشرفت نہ ہوئی تو فرانس، برطانیہ اور جرمنی اگست کے آخر تک اقوام متحدہ کا اسنیپ بیک میکانزم فعال کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا فرانس اور اس کے شراکت دار اس بات پر حق بجانب ہیں کہ وہ ان عالمی پابندیوں کو دوبارہ نافذ کریں جو 10 سال قبل ہتھیاروں، بینکنگ، اور جوہری آلات پر ختم کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے اصفہان کے نیوکلیئر سائٹ پر ‘بنکر بسٹر’ بم کیوں استعمال نہیں کیے؟

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے اگر واضح، قابلِ تصدیق اور عملی عزم نہ آیا تو ہم یہ قدم اگست کے آخر تک ضرور اٹھائیں گے۔

اسنیپ بیک میکانزم کیا ہے؟

’اسنیپ بیک میکانزم‘ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کے ذریعے اقوام متحدہ کی وہ پابندیاں خودکار طور پر بحال ہو جاتی ہیں جو 2015 کے معاہدے کے تحت ختم کی گئی تھیں، بشرطیکہ ایران ایٹمی پروگرام کی شرائط کی خلاف ورزی کرے۔

ایران نے پیر کے روز کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی کسی بھی نئی پابندی پر ردعمل دے گا، تاہم اس نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کیا اقدامات کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی