وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں شدید بارش نے نہ صرف شہری زندگی کو متاثر کیا بلکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز کو بھی شدید متاثر کیا۔ درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا منسوخ کر دی گئیں، جبکہ جڑواں شہروں میں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، دریائے سواں میں طغیانی,ایمرجنسی بافذ
تفصیلات؛ https://t.co/g0w1GrwAOy pic.twitter.com/ynhPnPRWWW— WE News (@WENewsPk) July 17, 2025
اسلام آباد ایئرپورٹ حکام کے مطابق برٹش ایئرویز کی پروازBK2160 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز ایک گھنٹہ مؤخر کی گئی۔ کراچی جانے والی ایک نجی ایئرلائن کی پرواز کو 2 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ جدہ، دوحا، دبئی، مسقط، ریاض اور باکو جانے والی پروازیں بھی ایک ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔
چکوال میں واقع تاریخی کٹاس راج مندر سیلابی ریلے کی زد میں آنے لگا pic.twitter.com/1xAtU7FCiN
— WE News (@WENewsPk) July 17, 2025
اسلام آباد ایئرپورٹ کے فلائٹ انکوائری پورٹل کے مطابق 6 پروازیں مکمل طور پر منسوخ ہوئیں۔ اسلام آباد اسکردو روٹ خاص طور پر متاثر ہوا، جہاں پی آئی اے کی پروازیں PK-451 اور PK-452 کے علاوہ ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز PF-121 بھی منسوخ کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کے بعد پنجاب میں بھی فوج طلب کرلی گئی
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسکردو جانے والی تمام پروازیں دن بھر کے لیے معطل رہیں، جس کی بنیادی وجہ کم نظری اور مسلسل بارش تھی۔
راولپنڈی کا ایف جی کالج زیرِ آب، شدید بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم
تفصیلات؛ https://t.co/g0w1GrwAOy pic.twitter.com/X9O43oEywL— WE News (@WENewsPk) July 17, 2025
دوسری جانب، جڑواں شہروں میں رات بھر جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے کئی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ اڈیالہ روڈ سمیت کئی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ نالہ لئی کے کتاریاں پوائنٹ پر پانی کی سطح 15.7 فٹ تک جا پہنچی، جس پر نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا، جس پر ریسکیو ٹیمیں فوری متحرک ہو گئیں۔
ماہرین کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے، اور متعلقہ ادارے الرٹ پر ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نشیبی علاقوں سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر نہ کریں۔














